جمعه، آبان ۱۴، ۱۳۸۹

القاعدہ رہنماایمن الظواہری نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوسزادینے پرامریکہ سے بدلہ لینے کااعلان کردیا


قاہرہ،دبئی (ایجنسیاں) القاعدہ رہنماایمن الظواہری نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوسزادینے پرامریکہ سے بدلہ لینے کااعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اسلامی ویب سائیٹ پراپنے تازہ آڈیوپیغام میں انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی سزاکے خلاف امریکہ پرنئے حملے کئے جائیں گے اورقیامت تک ان کیخلاف لڑیں گے۔

انہوں نے پاکستانی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ مجاہدین کے ساتھ جہادمیں شامل ہوجائیں ۔

آن لائن کے مطابق القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے مسلمانوں سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا کا بدلہ لینے کی اپیل کردی۔

امریکی سائٹ انٹیلی جنس گروپ کے مطابق مختلف جہادی فورمز پر جاری ہونیوالے ایک آڈیو پیغام میں الظواہری نے پاکستانیوں سے کہا کہ حکومت پاکستان نے امریکی اور اتحادیوں کا ساتھ دے کر اپنی عوام کی توہین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے واحد راستہ جہاد کا اپنا یا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ حملے بند نہیں کراتا اس پر حملے کرتے رہیں گے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر