سه‌شنبه، آبان ۱۸، ۱۳۸۹

یمن نے غیر ملکی فوج کی آمد کو خارج از امکان قرار دیدیا


صنعاء ... یمن نے اپنی سرزمین پر القاعدہ کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر ملکی فوج کی آمد کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

یمن کے وزیر خارجہ ابوبکر القربی نے العربیہ ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرزمین پر القاعدہ کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر ملکی مادی وسائل اور تربیت فراہمی کی ضرورت ہے۔

یمنی حکام اپنے ملک میں القاعدہ کی بیخ کنی کے لئے ڈورن طیاروں کے استعمال کی مخالفت کر رہے ہیں

کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ جس طرح نہتے سویلین افغانستان میں ان جہازوں کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں،

یمن میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا نہ ہو جائے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر