دوشنبه، آبان ۲۴، ۱۳۸۹

ایران کے سفیر ماشاء الله شاکری کو تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے قتل کی دھمکی


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے ایران کے سفیر ماشاء الله شاکری کو تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے قتل کی دھمکیوں کے بعد ان کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک طالبان کی طرف سے پاکستان میں ایران کے سفیر ماشاء الله شاکری کو دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں.

اس کے بعد انہوں نے حکومت پاکستان کو سفارتی ذرائع سے اس حوالے سے آگاہ کردیا،

وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ رحمن ملک کے حکم پر ماشاء الله شاکری کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے.

جبکہ جن عناصر کی طرف سے ٹیلی فون پر دھمکیاں دی گئیں ان کا پتہ چلانے کیلئے بھی کام شروع کردیا گیا ہے.

اور ایرانی سفیر کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

جبکہ دوسری طرف ماشاء الله شاکری نے دھمکیوں کے بعد اپنی نقل و حرکت کو بھی محدود کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماشاء الله شاکری کے علاوہ دیگر اہم ممالک کے سفیروں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے.

جس میں زیادہ تر تعداد یورپی اور مغربی ممالک کے سفیروں کی ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر