پنجشنبه، آذر ۰۴، ۱۳۸۹

وکی لیکس کے مزید اہم انکشافات کےاعلان پرامریکا پریشان


واشنگٹن :امریکی حکومت نے وکی لیکس کی جانب سے مزید اہم انکشافات کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکی سفارتکاروں اور دنیا بھر میں امریکا کے دوستوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے وکی لیکس کی جانب سے جلد ہی مزید دستاویزات منظرعام پر لانے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ماضی میں کون سی سرکاری دستاویزات یا راز افشا کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سرکاری راز کا افشا کرنا قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے امریکیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور قومی مفادات کو بھی زک پہنچ سکتی ہے۔

تاہم پی جے کرولی نے کہا کہ ابھی ان دستاویزات کے جاری ہونے کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کیونکہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ کیا کچھ جاری کیا جانے والا ہے۔

انھوں نے اعتراف کیا کہ وکی لیکس کے پاس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے پیغامات ہیں جن میں سرکاری عہدیداروں کے علاوہ نجی شخصیات سے ہونے والی بات چیت بھی شامل ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر