شنبه، آذر ۰۶، ۱۳۸۹

تہران کے خلاف فوجی کاروائی زیر غور ہے


واشنگٹن : امریکی فوجی سربراہ مائیک مولن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار میزائل پر نصب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

تہران کے خلاف فوجی کاروائی زیر غور ہے ۔

امریکی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے معاملے میں امریکا کی پہلی ترجیح مذکرات ہیں ۔

لیکن اس بات کو مدنظر رکھنا ضرور ی ہے کہ تہران اس بارے میں جھوٹ تو نہیں بو ل رہا ہے۔

مائیک مولن نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار میزائل پر نصب کرسکتا ہے ۔

ا س لئے کچھ عرصہ سے امریکا فوجی کاروائی کا جائزہ لے رہا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغان صدر سے ملاقات کرنے والے بہروپئے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ۔

اس کی شناخت ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر