جمعه، آذر ۰۵، ۱۳۸۹

تہران مغربی دنیا سے لڑائی میں عرب ملکوں کو ڈھال نہ بنائے


مصری وزیر خارجہ احمد ابو الغیط نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ عراق، لبنان سمیت دوسرے خلیجی ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ تہران مغربی ممالک سے اپنا حساب چکانے کے لئے عرب ملکوں بطور کارڈ استعمال نہ کرنا چھوڑ دے۔

ان خیالات کا اظہارابو الغیط نے قطری روزنامے "الشرق" کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے "اے ایف پی" نے اس انٹرویو کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مصری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "ایران کو خلیجی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔"

ابو الغیط نے ایرانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرانہیں اپنے یہ اشارے درست نہیں لگتے تو میرا انہیں یہی کہنا ہے کہ دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز آ جائیں۔

خلیج کی سلامتی پہلا ہدف ہے اور مصر اسے قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان اور عراق کو اپنے حال پر چھوڑ دیا جائے۔

ایران، بحرین کو بھی کسی قسم کا گزند پہنچانے سے باز رہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ عرب معاشروں کو ترقی کرنے کا موقع دیا جائے۔

کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ایران کے مغربی دنیا کے ساتھ تنازعات میں عرب دنیا کو "بلیک میلنگ ٹول" کے طور پر استعمال کرے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر